حماس کی سیاسی بیورو کر سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اندرون اور بیرون ملک فلسطینیوں اور عرب اور مسلمان قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ۔
یہ میرے پیارے وطن سے دور میری پہلے عید ہے۔ میں اندرون ملک اور بیرون ملک اپنے فلسطینی عوام کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں اور میں انھیں عید الفطر کی مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں ، جو رمضان کے مقدس مہینے میں ہمارے روزہ کی فرضیت کی تکمیل کے موقع پر ہے.
انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے ثابت قدم لوگوں کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا اور ان کے مقدس شہر اور مسجد اقصی کے دفاع کے لیے انکی کوششوں کو سراہا۔
حماس کے رہنما نے قبضے کو ختم کرنے کے لیے اور اپنی سرزمین کو آزاد کروانے کے لئے غیرمعمولی خطرناک چیلنجوں سامنا کرنے پر مغربی کنارے کے لوگوں کے استقامت کی بھی تعریف کی۔