جمعه 15/نوامبر/2024

قابض صہیونی فوج نےیعبد سے ماں اور سولہ سالہ بیٹی کو اغؤا کر لیا

ہفتہ 23-مئی-2020

قابض اسرائیلی فوج (آئی او ایف) نے جمعہ کے روز مغربی کنارے کے ضلع جینن کے علاقے یعبد  میں  چھاپے کے دوران 45 سالہ فلسطینی ماں سھیلہ ابو بکر اور اس کی 16 سالہ بیٹی ایمن ابوبکر کو انکے گھر سے اغوا کرلیا ۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے فلسطینی ماں کو حآلیہ ہفتوں کے دوران چوتھی مرتبہ گرفتار کیا ہے اور اسکے علاوہ اسکے شوہر 48 سالہ ناظمی ابو بکر 12 مئی سے اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 سے زیادہ اسرائیلی فوجی جیپوں نے یعبد پر ہلہ بولا اور متعدد فلسطینی گھروں پر ہلہ بولا توڑ پھوڑ کی اور انکے مکینوں پر تشدد کیا۔

اسکے بعد فلسطینی نوجوانوں اور قابض صہیونی فوج کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔

صہیونی فوجیوں نے ان نوجوانوں پر گرینیڈ اور آنسو گیس کے گولے پھینکے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔۔

مختصر لنک:

کاپی