چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل میں تعینات سفیر کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات اور میت کی واپسی کے لیے ایک ٹیم صہیونی ریاست میںپہنچ گئی ہے۔
اسرائیلی اخبار’ہارٹز’ سوموار کے روز اپنی رپورٹ میںبتایا تھا کہ چینی حکومت 58 سالہ ڈو وے کی تل ابیب میں اپنی رہائش گاہ پر پراسرار ہلاکت کی تحقیقات کے لیے جلد ہی ایک ٹیم تل ابیب بھجے گی۔
خیال رہے کہ 58 سالہ چینی سفر ڈو وے دو روز قبل اسرائیل میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔
عبرانی ذرائع کے مطابق سفیر ڈو وے شدید دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہرزلیہ (وسطی مقبوضہ فلسطین 48) میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔
ڈو کو فروری میں یہودی ریاست میں چین کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ گذشتہ دو ہفتوں سے کرونا کے خطرے کے پیش نظر الگ تھلگ تھے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ بیجنگ کے سفیر کی "تل ابیب” میں موت کے بارے میں معلومات کی وضاحت کے لیے مزید تفصیلات کا انتظار کر رہا ہے۔