فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے عرعرہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔ دوسری طرف قابض فوج نے عرعرہ میں احتجاج کرنے والے کم سے کم 10 فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔
خیال رہے کہ جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے تل ابیب میں قائم تل ھاشو میر اسپتال کے باہر فائرنگ کرکے ایک 26 سالہ فلسطینی مصطفیٰ یونس کو شہید کردیا تھا۔ مصطفیٰ یونس جزیرہ نما النقب کے علاقے عرعرہ کا رہائشی تھا۔
فلسطینی شہریوں نے مصطفیٰ یونس کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف عرعرہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقعے پر اسرائیلی پولیس نے مظاہرین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔