جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیلی حکام نے طولکرم میں چھ فلسطینی مکانات کی تعمیر روک دی

بدھ 6-مئی-2020

قابض اسرائیلی  حکام (آئی او اے) نے منگل کے روز مغربی کنارے کے ضلع طولکرم کے گاؤں عقبہ میں متعدد فلسطینی مکانات کی تمیر روکنے کے احکامات جاری کیے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے اس گاؤں پر دھاوا بول دیا جہاں نام نہاد اسرائیلی منصوبہ بندی اور عمارت کمیٹی کے افسران اور فوجیوں نے گاؤں کے چھ افراد کو نوٹس سونپ دیئے جس میں انہیں اپنے مکانات کی تعمیر روکنے کا حکم دیا گیا تھا۔

آئی او اے نے دعوی کیا کہ چھ گھر ایریا سی میں واقع ہیں اس حقیقت کے باوجود کہ مکان مالکان کے پاس ملکیت کی دستاویزات موجود  ہیں۔

مکانات ، جن میں سے کچھ پہلے ہی تعمیر اور آباد ہونے کے لئے تیار ہیں ، گاوں کے داخلی دروازے پر واقع ہیں اور اسرائیلی  دیوار علیحدگی سے ایک کلومیٹر دور ہیں۔

اسرائیل نے  گاؤں کی 80 فیصد اراضی ضبط کرکے دیوار علیحدگی کا ایک حصہ تعمیر کیا ہے  جو العقبہ کو چاروں طرف سے گھیرتی ہے ، 

مختصر لنک:

کاپی