جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فضائیہ کا شام میں ایک ہفتے کے دوران دوسرا حملہ

ہفتہ 2-مئی-2020

اسرائیل کے فوجی ہیلی کاپٹروں نے شام میں القنیطرہ اور تل احمر کے علاقوں میں بشار کی فوج اور ایران کے زیر انتظام متعدد عسکری ٹھکانوں کو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے 5 میزائل درعا اور القنیطرہ کے دیہی علاقوں پر داغے گئے۔ المرصد کے مطابق زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں۔ اس دوران اسرائیل کی جانب سے درعا صوبے میں تل احمر کے علاقے، معریہ قصبے کے اطراف اور شام کے جنوب میں درعا صوبے کی انتظامی سرحد کے نزدیک القنیطرہ میں بشار کی فوج اور ایرانی ملیشیاؤں کی عسکری چیک پوائنٹس کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ابھی تک حملے میں ہونے والے کسی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

شامی سرکاری میڈیا کے مطابق کارروائی میں صرف مادی نقصان ہوا ہے۔

یاد رہے کہ شامی حکومت نے ایک ہفتہ قبل حمص کے مشرقی دیہی علاقے میں اسرائیلی حملے کا اعلان کیا تھا۔ اس دوران زور دار دھماکے بھی سنے گئے۔ شامی حکومت کے مطابق یہ دھماکے شامی فضائی دفاعی نظام کی جانب سے لبنان کی فضاؤں میں معلق اسرائیلی طیاروں کے فضائی حملے کو روکے جانے کے نتیجے میں ہوئے۔ اس کارروائی میں حمص صوبے کے مشرق میں واقع دیہی علاقے تدمر میں ایرانی ملیشیاؤں کے عسکری چیک پوائنٹس کو نشانہ بنایا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی