جمعه 15/نوامبر/2024

ایران :غرب اردن کے علاقوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کی کوششوں کی مذمت

پیر 27-اپریل-2020

اسلامی جمہوریہ ایران نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کو نام نہاد صہیونی ریاست کا حصہ قرار دینے کے لیے جاری لابنگ اور یہودی کالونیوں کی مسلسل توسیع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ غرب اردن کے علاقوں کو سنہ 1948ء کی فلسطینی اراضی کا حصہ قرار دیتےہوئے اسرائیل میں شامل کرنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بدنام زمانہ منصوبے’صدی کی ڈیل’ پرعمل درآمد کا حصہ ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے ایک بیان میں کہا کہ غرب اردن کو اسرائیل کی مختاری میں لانے کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی توہین اور خطے اور عالمی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہیں۔

ترجمان نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے فلسطین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے اور اسرائیلی توسیع پسندانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے فوری حرکت میں آنے کا مطالبہ کیا۔

ایران نے الزام عاید کیا کہ اسرائیلی ریاست کرونا کی وبا سے ناجائز فایدہ اٹھا کر فلسطینی علاقوں میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کرونا کےساتھ صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے، ناکہ بندی اور تباہ کن اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرر ہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی