اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کرونا وبا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں پر عالمی رہ نمائوں سے افسوس کااظہار کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کی طرف سے روس، اٹلی، اسپین، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے رہ نمائوں کو تعزیتی پیغامات ارسال کیے ہیں اور کرونا کی وبا پران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
اسماعیل ھنیہ کی طرف سے عالمی رہ نمائوں کو بھیجے برقی پیغامات میں ان سے کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں اور بے پناہ جانی نقصان پران کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ان پیغامات میں ھنیہ نے عالمی رہ نمائوں سے کہا ہے کہ کرونا بلا تفریق رنگ، نسل، مذہب ہر ایک کو متاثر کرتا ہے۔ حماس اور فلسطینی قوم کرونا سے متاثر ہونےوالی اقوام کے دکھ اور صدمے میں برابر کی شریک ہے۔