شنبه 03/می/2025

ھنیہ کی محمود عباس، امیر قطر،عرب لیگ کےسربراہ سے ٹیلیفونک بات چیت

جمعہ 24-اپریل-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط اور امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ حماس رہ نما اور دوسرے رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال بالخصوص کرونا بحران اور فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی توسیع پسندی کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط، فلسطینی صدر محمود عباس اور امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو ماہ صیام کی مبارک باد پیش کی۔

اسماعیل ھنیہ اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت میں فلسطین کی تازہ صورت حال بالخصوص کرونا کی وبا اوراسرائیلی مظالم پربات چیت کی گئی۔ ھنیہ نے فلسطینی صدر کو ماہ صیام کی آمد کی مبارک باد پیش کی۔

اس کے علاوہ اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ بات چیت میں فلسطین کی تازہ صورت حال بالخصوص کرونا کی وبا پر تبادلہ خیال کیا۔ ھنیہ نےفلسطینی قوم کے لیے قطر کی طرف سے فراہم کی جانےوالی امداد پر امیر قطر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک:

کاپی