پنج شنبه 01/می/2025

اسماعیل ھنیہ کی علی لاری جانی اور علی اکبر ولایتی کی ٹیلیفون پرعیادت

پیر 6-اپریل-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاری جانی  اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی کو الگ الگ ٹیلیفون کرکے ان کی عیادت کی۔

خیال رہے کہ علی اکبر ولایتی اور علی لاری جانی حال ہی میں کرونا کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حماس کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے کرونا وبا کی وجہ سے ایران میں پیدا ہونے والے بحران پر ایرانی قیادت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ایران جلد ہی اس آزمائش سے باہر نکل آئے گا۔

اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی قوم کے لیے ایرانی حکومت اور ایرانی قوم کی دیرینہ خدمات کوشاندار خراج تحسین پیش کیا۔

مختصر لنک:

کاپی