حماس کی سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اتوار کے روز فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ان کے ساتھ کورونا وائرس وبائی مرض کے مضمرات پر تبادلہ خیال کیا۔
اسماعیل ھنیہ نے اشتیہ کو بتایا کہ "ہم اس وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہیں” اور اس بات پر زور دیا کہ انکی تحریک بیرون ملک اور اپنے گھروں میں موجود فلسطینیوں کی حفاظت پر گہری تشویش ہے۔
حماس کے رہنما نے حماس کے رہنما نے غزہ کی صورتحآل کو واضح کرتے ہوئے اس وبا سے نمٹنے کے لئے فلسطینی کوششوں اور اس مشکل وقت میں کی محاصرہ زدہ غزہ میں عوام کی مدد کے لیے فلسطینی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کسی بھی سیاسی اختلافات کے بغیر کورونا وائرس کے خلاف لڑنے پر اس بات پر زور دیا ، انہوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحریک اپنی عوام کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔