اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے جواد ظریف سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکا کی طرف سے عاید کردہ اقتصادی پابندیوں کو ظالمانہ قرار دیا۔ انہوں نے کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں پر ایرانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
حماس کی آفیشل ویب سائٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران سینیر رہ نما حسین شیخ الاسلام کی کرونا وائرس سے موت پر افسوس کا اظہار کیا اور پوری ایرانی قوم سے تعزیت کی۔
انہوں نے کرونا وائرس کی وباء میں ایرانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ فلسطینی قوم مشکل کی اس گھڑی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہے۔