شنبه 03/می/2025

اسماعیل ھنیہ کاشاہ سلمان سے سعودیہ میں قیدفلسطینیوں کی رہائی کا مطالبہ

پیر 23-مارچ-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے سعودی عرب کےفرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی جیلوں میں قید فلسطینی شہریوں کو فوری طورپر رہا کریں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کے روز ایک پریس بیان میں ھنیہ نے کہا کہ پوری دنیا میں پھیلنے والی کورنا وائرس کی وباء سے کےتناظر میں حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کو فوری طورپر رہا کیا جائے۔ ہم سعودی عرب سےانسانی اور دینی اصولوں کے تحت تمام فلسطینی قیدیوں کو فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سعودی عرب میں فلسطینیوں کو جیلوں میں قید رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے ایک سو سے زاید فلسطینیوں کو قید کررکھا ہے۔ 8 مارچ کو سعودی عرب کی ایک فوجی عدالت میں فلسطینی قیدیوں کے ظالمانہ ٹرائل کا آغاز کیا گیا۔ ان پر فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے لیے فنڈز جمع کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی