چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی جبر، مکان سے محروم فلسطینی خاندان کھلے آسمان تلے

بدھ 11-مارچ-2020

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں دوما کے مقام پر ایک فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کر دیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت تمام افراد خانہ سخت سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی فوج نے مشرقی نابلس میں دوما کے مقام پر فضل ابو علیا نامی ایک فلسطینی شہری کا مکان ‘غیر قانونی’ قرار دے کر مسمار کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں ابو علیا کے بچے اور گھر کے دیگر افراد کھلےآسمان تلے آگئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے عین الرشاش اور خربہ جبعیت کے مقامات پر فلسطینی شہریوں کے رہائشی شیلٹرز مسمار کر دیے۔

اس دوران فضل ابو علیا کے مکان کو اس میں موجود سامان سمیت ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔

خیال رہے کہ مذکورہ دونوں‌ مقامات قابض صہیونی فوج کی بار بار جارحیت کا سامنا کرچکے ہیں۔ اسرائیلی فوج ان علاقوں میں بسنے والے فلسطینیوں کے کچے مکانات اور شیلٹرز مسمار کردیتی ہے جس کے نتیجے میں وہ کھلے آسمان کے نیچے زندگی بسر کرنے پرمجبور ہوجاتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی