چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں آتش زدگی کا سانحہ،ھنیہ کا متاثرین کےلیے ہنگامی امداد کا اعلان

جمعہ 6-مارچ-2020

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے النصیرات میں گذشتہ روز آتش زدگی کے سانحے نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کی بحالی کے لیے فوری طورپر تین لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے علاقے النصیرات میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کے نتیجے میں 10 شہری جاں بحق اور کم سے کم ساٹھ جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

جمعرات کی شام اسماعیل ھنیہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ انہیں النصیرات میں ہونے والے آتش زدگی کے سانحے پربہت دکھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس النصیرات آتش زدگی کے متاثرین کے لیے فوری طورپر تین لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی قربانیوں کا یہ صلہ بہت معمولی ہے۔ حماس غزہ کی پٹی کے عوام کی گذشتہ 13 سال سے اسرائیلی دشمن کے ہاتھوں جاری بحری، بری اور فضائی ناکہ بندی کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وسطی غزہ میں جمعرات کی شام آگ ایک آئل ٹینکر میں لگی۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ کے بعد ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ اس کے بعد پورے بازار میں آگ پھیل گئی۔دیکھتے ہی دیکھتے آگ پورے بازار میں پھیل گئی جس نے کئی گاڑیوں اور دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتش زدگی سے متعدد ہوٹل، سبزیوں کی دکانیں،  ایک جیولری کی دکان سمیت 10 دکانیں، 8 گاڑیاں اور دیگر املاک تباہ ہوگئیں۔

مختصر لنک:

کاپی