جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، کئی مظاہرین زخمی

بدھ 19-فروری-2020

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں یہودی آباد کاری کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پرفائرنگ اور آنسوگیس سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی نہتے فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے شمال مشرقی رام اللہ میں المغیر کے مقام پر الرفید کے علاقے کو یہودیانے کے خلاف ریلی نکالی۔ قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج، ربڑ کی گولیوں کا استعمال، آنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست فائرنگ جیسے پرتشدد حربے استعمال کیے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی اور بے ہوش ہوگئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا تھا کہ صہیونی فوج نے نہتے فلسطینی مظاہرین پر آنسوگیس کی اندھا دھند شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی بے ہوش ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار فلسطینیوں کو گہری چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں رام اللہ کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی