فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ اور جنین میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے میں 11 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں سابق اسیران بھی شامل ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں المغیر کے مقام پر اسرائیلی فوج نے بکریاں چراتے تین حقیقی بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فتحی ابو علیا نے بتایا کہ تین سگے بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنقل کردیا گیا۔
ادھر غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں تین سابق اسیران کو یعبد کے مقام سے حراست میں لے لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے یعبد کے مقام پر تلاشی کے دوران تین سابق اسیران امجد حمارشہ، ندیم ترکمان اور مناضل انفیعات کو گرفتار کیا گیا۔ تلاشی کے دوران صہیونی فوج نے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔