چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاون، مزید متعدد فلسطینی گرفتار

پیر 10-فروری-2020

قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک‌ ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کے اور اتوار کے ایام میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 20 فلسطینیوں‌کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کل اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے القدس اور غرب اردن سے مزید متعدد فلسطینی گرفتار کرلیے، جس کے بعد حراست میں لیے گئے فلسطینیوں‌کی تعداد 20 ہوگئی ہے ان میں ایک لڑکی، ایک خاتون اور مسجد اقصیٰ کے متعدد نمازی بھی شامل ہیں۔

نامہ نگاروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہروں قلقیلیہ، نابلس، رام اللہ، البیرہ، الخلیل، اریحا اور القدس سے بیس فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں‌ڈال دیا ہے۔

کلب برائے اسیران کے مطابق الخلیل شہر سے کل اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان کی شناخت 24 سالہ سیف کساب ابو دیہ، 22 سالہ عبدالناصر ابو ماریہ،21 سالہ حسان آدم اخلیل اور 16 سالہ مومن حسن الطیط کے ناموں سے کی گئی ہے اور یہ سب سابق اسیران ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی