جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مسجد سیل، متعدد نمازی گرفتار

جمعرات 30-جنوری-2020

قابض صہیونی فوج نے کل بدھ کی شام مسجد اقصیٰ میں گھس کر وہاں پر نماز میں مصروف فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور متعدد نمازیوں کو حراست میں لینے کے بعد کئی گھنٹے تک مسجد کو بند کردیا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی دروازے سیل کردیے۔

اس کارروائی کے لیے قابض فوج نے یہ دعویٰ کیا کہ نمازیوں میں دو ایسے فلسطینی گھس آئے ہیں جن کے جن کے پاس چاقو ہیں۔ قابض فوج نے فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تمام نمازیوں کی تلاشی لینے کے بعد متعدد نمازیوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے ان دو مشتبہ فلسطینیوں کو بھی حراست میں لے لیا جن پراپنے پاس چاقو لانے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دو فلسطینیوں کے قبضے سے چاقو برآمد کیے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی