چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسماعیل ھنیہ کی ھیثم بن طارق سے ملاقات، سلطان قابوس کی وفات پر تعزیت

پیر 13-جنوری-2020

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے خلیجی ریاست سلطنت عمان کا دورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سلطان قابوس بن سعید کی وفات پر حکمراں خاندان سے تعزیت کی۔ اس کے علاوہ حماس کی قیادت میں وفد نے سلطنت عمان کے نو منتخب سلطان ھیثم بن طارق سے بھی ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبےکے سربراہ اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ گذشتہ روز مسقط پہنچے جہاں انہوں نے سلطان ھیثم بن طارق آل سعید سے ملاقات کے دوران مرحوم سلطان قابوس بن سعید کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

خیال رہےکہ سلطان قابوس بن سعید دو روز قبل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔

حماس کی قیادت نے جماعت اور پوری فلسطینی قوم کی طرف سے سلطان قابوس بن سعید کی وفات پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقعے پراسماعیل ھنیہ نے قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کی مساعی میں سلطان قابوس بن سعید کی خدمات اور ان کی فلسطینی قوم کے لیے گراں قدر کوششوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔

اسماعیل ھنیہ نے سلطان ھیثم بن طارق آل سعید کو مملکت کا نیا فرمانروا منتخب ہونے پرمبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ سلطان ھیثم بن طارق آل سعید کی قیادت میں سلطنت عمان امن وسلامتی، استحکام اور خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم القدس ، الاقصٰی اور فلسطین کی تمام مقدسات کی حفاظت اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات پرقائم رہے گی۔

مسقط کا دورہ کرنے والے حماس رہ نمائوں میں سیاسی شعبے کے ارکان نزار عوض اللہ، حسام بدران، عزت الرشق شامل تھے۔

قبل ازیں ہفتے کی شام اسماعیل ھنیہ نے عمان کےوزیرخارجہ یوسف بن علوی سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے سلطان قابوس کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی