مغربی کنارے کے شمال میں طوباس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا۔
فلسطینی طبی ذرائع نے کہا کہ فلسطینی نوجوان کو اسکی ران میں گولی لگی اور اسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقامی رہائشیوں نے کہا کہ جب صہیونی فوج نے طوباس پر ہلہ بولا تو مقامی نوجوانوں اور قابض صہیونی فوج کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے نوجوانوں پر براہ راست گولیاں برسائیں اور اشک آور گیس کے گولے پھینکے جس سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔