جمعه 15/نوامبر/2024

قضیہ فلسطین کی حمایت الجزائر کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے

جمعہ 20-دسمبر-2019

الجزائر کے نو منتخب صدر عبدالمجید تبون نے کہا ہے کہ حکومت کی تبدیلی سے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور ان کے اصولی مطالبات کے حوالے سے پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ قضیہ فلسطین کی حمایت الجزائر کی خارجہ پالیسی کا بدستوراہم جزو ہوگا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صدر کے حلف برداری تقریب سے خطاب میں نو منتخب صدر تبون نے کہا کہ ان کا ملک فلسطینی قوم کی مکمل آزادی اور خود مختاری کا حامی،  ان کی آزاد ریاست کا پرزور حامی اور القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کا مطالبہ کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی قوم کے حقوق اور ان کی غاصب صہیونی ریاست کے خلاف جدو جہد کی حمایت جاری رکھیں گے تاکہ فلسطینی آزادی اور حق خود ارادیت کی منزل سے ہم کنار ہوسکیں۔

عبدالمجید تنون کا کہنا تھا کہ الجزائر ماضی میں بھی فلسطینیوں کے حقوق کا پر زور حامی رہا ہے اور ہم آئندہ بھی فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی