یکشنبه 11/می/2025

اسماعیل ھنیہ کی سابق امیر قطر سے ملاقات

جمعہ 20-دسمبر-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے سابق امیر قطر الشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ملاقات میں اسماعیل ھنیہ سابق امیر قطر کو قومی دن کے موقع پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقعے پر دونوں رہ نمائوں نے دو طرفہ تعلقات پر بات کی۔

اسماعیل ھنیہ نے قطر کی طرف سے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی حمایت، مقامات مقدسہ القدس، غرب اردن اور غزہ کی پٹی کے عوام کی مدد اور مشکل وقت میں فلسطینی قوم کی حمایت اور مدد کو خراج تحسین پیش کیا۔

دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم القدس، غزہ اوردوسرے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہ نمائوں نے فلسطین کے علاوہ علاقائی صورت حال اور خطے میں ہونے والی تبدیلیوں پربھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری، ڈکاٹر ماہر صلاح، سیاسی شعبے کے رکن نزار عوضی اللہ اور سامی خاطر شامل تھے۔

مختصر لنک:

کاپی