جمعه 15/نوامبر/2024

حماس نے انتخابات کے لیے انتظامی کمیٹی کو حتمی شکل دے دی

پیر 16-دسمبر-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کی تیاری کے لیے انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سینیر رہ نما اسامہ المزینی نے ایک بیان میں بتایا کہ حماس غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کردہ محاصرے کے خاتمے کے لیے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔

المزینی نے غزہ میں حماس کے 32 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ حماس نے قومی وحدت کے لیے بہت زیادہ لچک کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے انتخابات کی تیاری کے لیے انتظامی کمیٹی کو حتمی شکل دے دی ہے۔ حماس قوم کے وسیع تر مفادات کے لیے فلسطینی انتخابات میں حصہ لے گی۔

المزینی کا کہنا تھا کہ حماس مزاحمت اور قابض ریاست کے خلاف مسلح جہاد کا سفر جاری رکھے گی۔

حماس رہ نما نے عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ مراسم کے قیام کی کوششوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عرب ممالک کی طرف سے فلسطینی قوم کے حقوق اور فلسطینی کاز کی قیمت پر اسرائیل کےساتھ تعلقات استوار کرنا فلسطینی قوم کی قربانیوں کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس غزہ کی پٹی پرمسلط کردہ معاشی پابندیوں کے خاتمے کے لیے ہرسطح پر جدو جہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے قابض صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف فلسطینی قوم کی قربانیوں اور ان کی ثابت قدمی کو سراہا۔

مختصر لنک:

کاپی