چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 13 فلسطینی گرفتار

بدھ 27-نومبر-2019

کل منگل کے روز فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کے دوران 13 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں تلاشی کی آڑ میں فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کرتوڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

درایں اثناءاسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن اور القدس سے 12 فلسطینیوں کو حراست میں  لیا گیا ہے۔ان میں بعض فلسطینی اسرائیلی فوج کو مختلف مزاحمتی کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے چار فلسطینیوں کو نجیب عمر مرشد،بسام ذیاب،بلال ذیاب اور محمد حمزہ حرز کو حراست میں لیا گیا۔

شمالی شہر قلقیلیہ سے ھشام معن عفانہ، محمد جہاد شحادہ اور علا عزات کو حراست میں لیا گیا۔

جنوبی شہر الخلیل سے راجی محمد عقل مسالمہ، یاسر ابو عجمیہ، سابق اسیر عماد محمد دیریہ اور شمال مغربی القدس سے یوسف لشیخ کو گرفتار کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی