چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف فلسطینیوں کا مثالی اتحاد قابل تحسین ہے:ایران

بدھ 20-نومبر-2019

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف فلسطینی مزاحمتی قوتوں میں مثالی اتحاد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے غزہ کی پٹی پر حالیہ ایام میں اسرائیلی فوج کے حملے کے دوران فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی فتح و نصرت اور فلسطینی قوم کی بہادری پر مبارک باد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میدان جہاد میں بھرپور قوت اورمظاہر کرنے کے ساتھ فلسطینی مزاحمتی جماعتوں نے صہیونی ریاست کی بربریت کے جواب میں اعلیٰ اخلاقی قدروں اور اخلاقی برتری کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے مشترکہ کنٹرول روم کی طرف سے صہیونی جارحیت کے خلاف متحدہ مزاحمتی اسلوب اختیار کرنے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ غزہ کی پٹی کے عوام اور مزاحمت کاروں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مضبوط اور جرات مندانہ موقف اپنا کر اپنی کامیابی اور فتح ونصرت ثابت کی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کی جارحیت پر مضبوط موقف اختیار نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

دوسری طرف اسماعیل ھنیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کا فلسطینی قوم کے حقوق اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مزاحمتی قوتوں کی حمایت پر تہران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک:

کاپی