یورپی یونین نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادکار بستیاں اور آبادکاری کی سرگرمیاں دیرپا امن کے لیے خطرہ اور بین الاقوامی قانون کے تحت غیرقانونی ہیں۔
یورپی یونین کی خارجہ پولیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین اسرائیل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ قابض طاقت کے طور پر اپنے فرائض کو پورا کرتے ہوئے آبادکاری کی سرگرمیوں کو ختم کر دے۔
انکا یہ بیان امریکی انتظامیہ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضے کی حمایت کے بعد سامنے آیا ۔