شنبه 16/نوامبر/2024

نیتن یاھو کا حریفوں پر بائیں بازو کی نمائندہ حکومت تشکیل دینے کا الزام

منگل 12-نومبر-2019

اسرائیل کے عن قریب سبکدوش ہونے والے وزیراعظم اور انتہا پسند لیڈر  بنجمن نیتن یاھو نے سیاسی حریفوں پر بائیں بازو کی نمائندہ حکومت تشکیل دینے اور دائیں بازو کے گروپوں اور جماعتوں کو نظرانداز کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ’ٹویٹر’ پر پوسٹ کی گئی متعدد ٹویٹس میں نیتن یاھو نے کہا کہ ‘اسرائیل بیتنا’ کے لیڈر آوی گیڈور لائبرمین، یلو وائٹ اتحاد کے سربراہ بینی گینٹز اور کنسٹ کے عرب ارکان مل گئے ہیں اور وہ ملک میں بائیں بازو کی نمائندہ حکومت تشکیل دینا چاہتے ہیں۔

نیتن یاھو کی طرف سے لائبرمین پر یہ تنقید اس لیے کی گئی جب صدر کی طرف سے دائیں بازو کی لیکوڈ پارٹی اور بائیں بازو کی یلو وائٹ الائنس پرمشتمل قومی حکومت کی تشکیل کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے قریب ہے۔

نیتن یاھو نے کہا کہ آوی گیڈور لائبرمین اور یلو وائٹ اتحاد آپس میں مل گئے ہیں اورانہوں نے عرب ارکان کو بھی ساتھ ملا لیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں 17 ستمبر کو ہونے والےکنیسٹ کے انتخابات میں کسی جماعت نے واضح برتری حاصل نہیں جس کی بناء پر کوئی جماعت حکومت کی تشکیل کی پوزیشن میں نہیں۔ اسرائیلی صدر نے پہلے مرحلے پربنجمن نیتن یاھو کو حکومت کی تشکیل کی دعوت دی تھی مگر وہ حکومت کی تشکیل میں ناکام رہے۔ اس کے بعد صدر نے بینی گینٹز کو حکومت کی تشکیل کی دعوت دی مگر وہ بھی ناکام رہے ہیں۔ صدر کی طرف اب ان دونوں بڑی جماعتوں کے لیڈروں سے کہا ہے یہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر حکومت کی تشکیل کریں۔

مختصر لنک:

کاپی