چهارشنبه 30/آوریل/2025

اکتوبر میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 410 فلسطینی گرفتار

اتوار 3-نومبر-2019

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2019ء کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 410 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین اسٹڈی سینٹر آبزر ویٹری کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2019ء کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی گھر گھر تلاشی کے دوران 410 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران قابض فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی رکن پارلیمنٹ اور ایک لڑکی کو زخمی کرنے کے بعد اسے حراست میں لیا گیا جب کہ 16 خواتین اور 65 بچوں کی ظالمانہ انداز میں گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے قبض فوج نے گذشتہ ماہ 11 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ بعض فلسطینیوں کی گرفتاری غزہ اور غرب اردن کے درمیان رابطے کے لیے استعمال ہونے والی ایریز گذرگاہ سے عمل میں لائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ قابض فوج نے 5 صحافیوں، 15 امدادی کارکنوں اور متعدد دیگر فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

اسرائیلی جیلوں میں قید چار فلسطینی انتظامی قید کے خلاف مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان میں اسماعیل احمد علی مسلسل 103 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی