جمعه 15/نوامبر/2024

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اور قطری سفیر کی غزہ کے امور پربات چیت

منگل 29-اکتوبر-2019

فلسطین میں قطر کے سفیر اور غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی اور مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائی میلاڈینوف کے درمیان  ملاقات میں غزہ کی پٹی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قطری سفیر اور اقوام متحدہ کے ایلچی کے درمیان ملاقات بیت المقدس میں’یو این’ کے دفتر میں ہوئی۔

اس موقع پر قطری سفیر نے فلسطینی قوم کے لیے قطر کی طرف سے منظور کردہ 40 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی گرانٹ جس میں 10 کروڑ 80 لاکھ لاکھ ڈالر کی رقم غزہ کےعوام کے لیے مختص کی گئی کا تذکرہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی طرف سے فلسطینی عوام کےلیے امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہ نمائوں نے غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال، غزہ کے عوام کی معاشی امداد، امدادی اور ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کی رفتار، غزہ میں بجلی کے بحران، بے روزگاری، لیبر کے مسئلے اور کاروباری طبقے کی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پراقوام کے مندوب نے کہا کہ عالمی ادارہ غزہ کی پٹی کےعوام کو درپیش مشکلات کے حل اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کی کوششوں کے ساتھ فلسطینی عوام کی مالی امداد کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

مختصر لنک:

کاپی