اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے غزہ کی پٹی کے صدر یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ جماعت کی قیادت نے الیکشن کمیشن کے وفد کو بتایا ہے کہ حماس پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کےانعقاد کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس ایک جمہوری اور آئینی حدود میں رہ کر جدو جہد کرنے والی جماعت ہے جو انتخابات، بیلٹ پر یقین رکھتی اور رائے عامہ کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔
غزہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے السنوارکا کہنا تھا کہ حماس قوم کے فیصلے کا احترام کرے گی۔ اس اصول پرحماس نے ایک دن کے لیے اختلاف نہیں کیا اورعوامی رائے کا احترام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس فلسطین میں پارلیمانی اورصدارتی انتخابات کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس تزویراتی ٹریک کو تاریخی اعتبار سے درست سمت میں لانے کی کوششیں جاری رکھے گی۔