اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ‘بلیو وائیٹ’ جماعت کے سینیر رہ نما اور وزارت عظمیٰ کے دوسرے امیدوار یائیرلبید پرحکومت کی تشکیل میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عاید کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ’ٹویٹر’ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہم اب تک قومی حکومت کی تشکیل میں اس لیے ناکام ہیں کیونکہ یائبرلبید حکومت کی تشکیل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے یائیرلبید پر الزام عاید کیا کہ اس نے بینی گینٹز کو بھی یرغمال بنا رکھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات خلاف عقل ہے کہ صرف یائیرلبید کی خواہش پرملک کو ایک بارپھر انتخابات کی طرف لے جایا جائے۔