چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی کریک ڈائون مہم جاری، مزید 27 فلسطینی گرفتار

اتوار 29-ستمبر-2019

قابض اسرائیلی نے اتوار کے روز مغربی کنارے میں گرفتاریوں کی ایک وسیع مہم میں کم سے کم 27 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد تفتیشی مراکز منتقل کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کوعلی الصباح قابض فوج نے غرب اردن اور القدس میں گھر گھر تلاشی کی مہم شروع کی جس میں دو درجن سے زاید فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ تلاشی کے دوران فلسطینی شہریوں کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی گئی اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا گیا۔

قابض فوج کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اور اتوار کو علی الصباح 27 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں سے بعض اسرائیلی فوج کو مزاحمتی کاروائیوں میں مطلوب تھے۔

ویب سائیٹ’0404′ کے مطابق  اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ نظربند افراد فوج اور آباد کاروں پر حملوں اور مزاحمتی کارروائیوں میں خفیہ ادارے کو "مطلوب” تھے۔

زیادہ تر گرفتاریاں غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے کی گئیں جہاں پاپولر فرنٹ کے رہنما ماہر حرب ،سابق اسیر محمد طبنجا اور کمال ظریفہ  اور متعد دیگر فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

اسرائیلی غاصب دستوں نے بیت فوریک سے عارف الحج محمد  اور شمالی عصیرہ سے علی عمر الشولی ، علی صالحہ  اور جعفرعمر رواجبیہ کو  حراست میں لے کرنامعلوم مقام  پر منتقل کردیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی