قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربہ کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینی شہری کے مکان اور دوکان کو مسمار کر دیا۔
مقامی زرائع نے کہا کہ اسرائیلی بلڈوزروں نے الخلیل شہر میں سھل البقاع کے علاقے میں زرعی اجناس کو رکھنے کے لیے استعمال ہونے والے گودام کو مسمار کر دیا۔
اسی شہر میں الھجرا کے علاقے میں اسرائیلی بلڈوزروں نے غیر قانونی تعمیر کا بہانہ بنا کر دو منزلہ فلسطینی مکان کو مسمار کر دیا۔