یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا الخلیل میں خواتین یونین کے دفتر پر چھاپہ، سامان ضبط

بدھ 25-ستمبر-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں خواتین یونین کے دفتر پرچھاپہ مارا اور دفتر میں موجود قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کے بعد کئی قیمتی اشیاء قبضے میں لے لیں۔

منگل کے روز الخلیل شہر میں فلسطینی خواتین کمیٹیوں کی یونین کے صدر دفترپر اسرائیلی قابض فوج نے چھاپہ مارا اور کمپیوٹر اور متعدد دیگر آلات قبضے میں لے لیے۔

الخلیل  میں خواتین کمیٹیوں کی یونین کے دفتر کی عہدیدارسارہ مطیر نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے صبح سویرے یونین کے دفتر پر چھاپہ مارا اور کیمرے ، کمپیوٹرز ، ریکارڈ، اہم  فائلوں اور فرنیچرکی توڑپھوڑ کے بعد بہت سی چیزیں قبضے میں لے لیں۔

مختصر لنک:

کاپی