پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 19 فلسطینی گرفتار

بدھ 25-ستمبر-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 19 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز گھر گھر اسرائیلی فوج کی طرف سے شروع کیے گئے کریک ڈائون میں 19 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے ساتھ گھروں میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی گئی۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں بعض سیکیورٹی اداروں کو’مطلوب’ افراد بھی شامل ہیں۔

غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران چار فلسطینی حراست میں لیے گئے۔ ان میں سعود ابو یوسف بھی شامل ہیں جو سنہ 2010ء میں گیلاد شالیت کی رہائی کے بعد طے پائے معاہدے کے تحت رہا ہوئے تھے۔

بیت لحم میں گھر گھر تلاشی کے دوران الدھیشہ پناہ گزین کیمپ سے متعدد فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

قابض فوج نے قلقیلیہ کے نواحی علاقے عزون اور رام اللہ میں متعدد مقامات پرچھاپے مارے اور گھر گھر تلاشی کے دوران فلسطینیوں کو نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا۔

مختصر لنک:

کاپی