دوشنبه 18/نوامبر/2024

غرب اردن، القدس میں جھڑپیں، ،متعدد فلسطینی زخمی اور گرفتار

پیر 19-اگست-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں اور مظاہرین پرحملوں کے دوران 33 فلسطینی زخمی اور متعدد کو حراست میں لے لیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز بیت المقدس کے نواحی علاقے ابو دیس اور العزیریہ میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فورسزکے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق ابو دیس اور العیزریہ میں جھڑپوں کے نتیجے میں 33 فلسطینی زخمی ہوئے جنہیں موقع پرطبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

ہلال احمر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پرطاقت کا استعمال کیا۔ مظاہرین پرآنسوگیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا۔ 12 فلسطینی دھاتی گولیوں سے زخمی ہوئے جب کہ 18 شہری آنسوگیس کی شیلنگ میں زخمی ہوئے۔ تین فلسطینی دیگر واقعات میں زخمی ہوئےہیں۔

ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج نے ابو دیس میں فلسطینی مظاہرین پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کیاجس کے نتیجے میں متعدد شہریوں کےسروں میں گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوعلاج کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔

ادھر غرب اردن کے نواحی علاقے کفر قدوم ، قلقیلیہ ، نعلین اور بعلین کےمقامات پرفلسطینی ریلیوں پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے ان پرفائرنگ کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پرآنسوگیس کی شیلنگ، صوتی بموں، دستی بموں، دھاتی گولیوں اور دیگر ذرائع کا استعمال کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی