اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل 30 فلسطینی اسیران انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عوامی محاذ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت بھوک ہڑتال کرنے والے جماعت کے کارکنوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ اسیران پر دبائو ڈالنے کے مجرمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ جماعت کے اسیر رہ نما خذیفہ حلبیہ 42 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور اس کے باوجود انہیں حراست میں رکھا گیا ہے اور کسی قسم کی طبی معاونت فراہم نہیں کی گئی۔
عوامی محاذ کا کہنا ہے کہ جماعت کے مزید 30 ارکان جلد ہی انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔