جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی زندانوں میں 20 فلسطینی اسیران نے بھوک ہڑتال کر دی

بدھ 31-جولائی-2019

عوامی محاذ کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل جماعت کے 20 ارکان صہیونی ریاست کے مظالم کےخلاف بہ طور احتجاج عن قریب اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عوامی محاذ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے اسیر رہ نما وائل الجاغوب پہلے ہی انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر چکے ہیں۔ ان کے ساتھ اب  ثائرحنینی، یحییٰ  زھران، فادی خیزران، معاذ کعبی، ایاد ابو خیط، حسن علی احمد ابو کاملہ، رافت عسعوس مصعب محمود، احمد ابو العشمہ، القدس سے اسماعیل علیان، محمود ھماش، شہاب مزھر جنین سے محمد رشدی، شعفاط کیمپ سے محمد الزعنون، محمد فیراوی، محمد ابو حمد، سلطان ابو الحمص اور دیگر شامل ہوں گے۔

عوامی محاذ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ عزم اور وحدت معرکے کے تحت اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر بھوک ہڑتال کی تیاری کی جا رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی جیلر اور جلاد نہتے فلسطینی قیدیوں پر تشدد کے بدترین حربے استعمال کر رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی