اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا کہ قابض اسرائیلی ریاست کو مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے باسیوں کے خلاف شر انگیز حملوں کا حساب دینا ہو گا۔
ایک بیان میں حماس نے کہا کہ اسرائیلی قبضے کے لیے امریکی انتظامیہ کی مکمل حمایت ، عرب خطے میں معمول کے مطابق لہر اور بین الاقوامی برادری کی اسرائیلی جرائم پر خاموشی سےاسرائیل کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جو ایسا ماحو مہیا کرتی ہے جس سے صور بھر میں مکانات مسماری کی کاروائیاں اور العیسویہ ضلعے اور اسکی عوام کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔
تحریک نے عرب اور اسلامی دنیا پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس اور اسکی عوام کی حمایت کریں اور انہیں اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اکیلا نا چھوڑیں۔