چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاون، بچوں سمیت 15 فلسطینی گرفتار

منگل 30-جولائی-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 15 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں میں حراست میں لیے جانےوالوں میں متعدد بچے اور سابق اسیران بھی شامل ہیں۔

سوموار کے روز گھر گھر تلاشی کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔ غرب اردن سے 13 اور غزہ کی سرحد سے 2 فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

اسرائیلی فوج کے نطابق غرب اردن سے گرفتارکیے گئے فلسطینی شہریوں میں فوج کو مزاحمتی کارروائیوں میں مطلوب عناصر بھی شامل ہیں۔

کلب برائے اسیران کے مطابق طولکرم شہر سے تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان کی شناخت محمد حسن متروک، اسید ایمن قبج، آدم قبج کے ناموں سے کی گئی ہے۔ ان کی عمریں 19 سے 24 سال کے درمیان ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی