قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید 16 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے غرب اردن کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے
ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے 16 فلسطینیوں میں سے بعض اسرائیلی فوج کومزاحمتی کارروائیوں میں مطلوب تھے۔ گرفتارکیے جانے والوں میں سابق اسیران بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہروں نابلس اور قلقیلیہ میں تلاشی کے دوران’ایم 16′ رائیفل اور دیگر اسلحہ بھی ملا ہے۔ قابض فوج کا کہنا ہے کہ نابلس سے اسلحہ تیار کرنے والے آلات بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں گھروں کی تلاشی کے دوران بے گناہ فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ گھروں میں تلاشی کی آڑ میںبڑے پیمانے پر لوٹ مار کی گئی۔