جمعرات کے روز فلسطین میں جاری کردہ میٹرک کے امتحانات کے نتائج میں غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے طلباء کی بڑی تعداد نے شاندار نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ غزہ کی پٹی کے 91 طلباء نے سائنس اور آرٹس کے مضامین میں 99 فی صد نمبرات حاصل کیے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت تعلیم کے سیکرٹری زیاد ثابت نے بتایا کہ غزہ کے 20 طلباء وطالبات فلسطین بھرمیں ہونے والے امتحانات میں پہلے 39 طلباء میں شامل ہیں۔
انہوںنے کہا کہ غزہ کی پٹی کے طلباء نے 13 سال سے جاری ناکہ بندی کے اور مشکلات کے باوجود میٹرک کےامتحان میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوںنے بتایا کہ غزہ کے 91 طلباء وطالبات نے 99 فی صد نمبر حاصل کیے جب کہ غزہ سے کل کامیاب ہونےوالے امیدواروں کی تعداد 7 ہزار 845 ہے۔
ان میں سے 2 ہزار 68 طلباء طالبات نے 90 فی صد نمبر حاصل کیے۔ اسلامیات کے مضامین میں 90 فی صد نمبر حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد 4470 ہے۔ عربی زبان وادب کے 2983، انگریزی کے 1410، ریاضی کے 2215، فزکس کے 1475، کیمسٹری کیے 2204، بیالوجی کے 1397 اور ٹیکنالوجی کے مضمون میں 2095ء طلباء نے 90 فی صد سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔