فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کو گولیاں مار کر شدید زخمی کیا جس کے بعد اسے گاڑی میں ڈال کراغواء کر لیا گیا۔
‘قدس پریس’ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی سرحد پر بیت لاھیا کے مقام پر فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی زخمی ہو گیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کیا جس کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
اسرائیلی ویب سائیٹ ‘حدشوت 24’ کے مطابق فلسطینی شہری کو اس وقت گولی ماری جب وہ سرحدی باڑ عبور کر کے دوسری طرف جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
ویب سائیٹ کے مطابق صہیونی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی پر جمعہ کے روز فلسطینیوں کو روکنے کے لیے 10 بار فائرنگ کی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں بیت حانون کے مقام پر ایک فلسطینی مزاحمت کار کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ بعد ازاں قابض فوج نے اعتراف کیا کہ فلسطینی شہری کوغلطی سے شہید کیا گیا۔