اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کےرکن اورسابق وزیرخارجہ ڈاکٹر محمود الزھار نے مصری اخبار الوطن میں شائع احمد یوسف کے نام منسوب بیان میںپیش کردہ موقف کی سختی سے تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوںنے غزہ کی پٹی کی مصری اراضی میںتوسیع کی کوئی تجویز پیش نہیں کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما نے سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کے مشیر احمد یوسف کے بیان پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا جس میں ان کاکہنا تھا کہ محمود الزھار کی موجودگی میں غزہ کی پٹی کی مصر میں توسیع کی تجویز دی گئی تھی۔ محمود الزھار کا کہنا ہے کہ اسماعیل ھنیہ کی حکومت میں مجھے وزارت خارجہ کا قلم دان سونپا گیا تھا۔ میں نے وزیرخارجہ کی حیثیت سے غزہ کی توسیع کے لیے کوئی تجویز پیش نہیں کی۔
انہوںنے کہا کہ طرح کے بیانات جھوٹ اور جعل سازی پرمبنی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔ حماس کے کسی اجلاس میں اس حوالے سے کوئی تجویز پیش نہیں کی گئی۔
انہوںنے کہا کہ غزہ غزہ جو فلسطین کا حصہ ہے اور مصر مصر ہے جو الگ ملک ہے۔ فلسطینی قوم اپنے وطن کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ کسی دوسرے کے ملک میں آبادی کاری کے لیے نہیں۔
غزہ کی مصرکی اراضی میں توسیع کی کوئی تجویزنہیں دی: الزھار
جمعرات 20-جون-2019
مختصر لنک: