دوشنبه 18/نوامبر/2024

غزہ کے 37 شہریوں کی اسرائیل جیل میں قید عزیزوں سے ملاقات

بدھ 12-جون-2019

گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 37 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی ’ایشل‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران اور ان کے اقارب کے درمیان ملاقات کا اہتمام انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’ریڈ کراس‘ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

ریڈ کراس کی ترجمان سھیر زقوت نے بتایا غزہ کی پٹی کے 37 شہریوں جن میں 5 بچے شامل تھے نے اسرائیلی ’رامون‘ جیل میں قید 25 اسیران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے لیے غزہ کے شہری سرحدی گذرگاہ بیت حانون سے بسوں کے ذریعے راستے پہنچے تھے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کی تعداد 6500 سے زاید ہے۔ ان میں سیکڑوں فلسطینی غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسیران میں 48 خواتین اور 350 بچے ہیں جن کی عمریں 18 سال سے کم بتائی جاتی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی