حماس کی سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اندرون اور بیرون ملکفلسطینیوں اور عرب اور مسلمان قوم کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔
ایک اخباری بیان میں ھنیہ نے کہا کہ امید ہے کہ یہ موقع عرب اور اسلامی دنیا کے لیے امن ، خوشی اور خاشحالی کا پیغام لے کر آئے گا۔
انہوں نے فلسطینی عوام سے کہا کہ وہ یروشلم ، اسلامی اور عیسائیوں کے مقدس مقامات کی حفاظت اور مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی منصوبوں اور امریکی صدی کی ڈیل کو روکنے کے مل کر کام کریں۔
حماس کے رہنما نے امید کا ظہار کرتے ہوئی کہا کہ فلسطینی عوام جلد ہی اپنی آزادی ، واپسی اور مستقبل کی ریاست کے قیام کے مقاصد کو جلد ححاصل کر لیں گے جسکا دارالحکومت یروشلم ہوگا۔
حماس فلسطینی شہدا پر اللہ کی رحمت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتی ہے ، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کی بدولت جلد ہی تمام اسیران آزادی حاصل کر لیں گے۔