قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارےکے شمالی شہرطوبلس میں ایک کارروائی کےدوران سابق فلسطینی اسیر رہ نما نعمان صوافطہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے سول گاڑی پر طوباس میں نعمان صافطہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اوراسے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوجیوںنے نعمان کے گھر میں گھس کر اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ بھی کی۔
خیال رہے کہ نعمان صوافطہ کو ماضی میں بھی اسرائیلی زندانوں میں قید رہ چکے ہیں۔ ان کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ سے ہے اور وہ ماضی میں بھی متعدد بار گرفتار کیے جاتے رہے ہیں۔
