شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی اسیر حسن محمد العویوی کی بھوک ہڑتال تیسرے ماہ میں داخل

اتوار 2-جون-2019

اسرائیلی عقوبت خانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج فلسطینی اسیر حسن محمد العویوی کی بھوک ہڑتال تیسرے ماہ میں داخل ہوگئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر العویوی کی بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال 62 دن میں جاری ہے۔

انہوں‌نے دو اپریل 2019ء‌کو انتظامی حراست میں ڈالے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کی تھی۔ مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں علاج کے لیے کبلان اسپتال منتقل کیا گیا۔ کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ اسیرالعویو کے معاملے میں دانستہ اور مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہورہی ہے۔ بھوک ہڑتال اسیر کی حالت تشویشناک ہونے کےباوجود اسے رہا کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسیر عویوی کا وزن 20 کلو گرام کم ہوگیا ہے۔

اسیر حسن العویوی تین بچوں کے باپ ہیں اور وہ رواں سال جنوری سے انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل ہیں۔ صہیونی حکام نے ان کی مدت حراست میں چار ماہ کی توسیع کی تھی جس کے بعد انہوں‌نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی