اسرائیل کے فوجی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو آئندہ جمعرات کو نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کریں گے۔
عبرانی ریڈیو نے ایک سینیر حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ جمعرات کو نئی حکومت کا اعلان کردیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاھونے اپنی جماعت لیکوڈ کے ذریعے دیگر جماعتوں کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں جو آخری میں داخل ہوگئے ہیں۔
اسرائیل کی بیشتر مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے حکومت سازی کے عمل کے لیےہونے والے مذاکرات میںحصہ لیا اور ہر جماعت نے لیکوڈ پارٹی اور نیتن یاھو کےسامنے اپنی شرائط پیش کی تھیں۔
نیتن یاھو کا صدر رئوف ریفیلین کی طرف سے دی گئی 28دن کی مہلت آئندہ منگل کو ختم ہوگی۔
توقع ہے کہ نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ دیگر پانچ جماعتوں شاس، یہودت ھتورات، یسرائیلی بیتنا، دائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد، کولانو اور دیگر جماعتوں پر مشتمل حکومت تشکیل دی جائے گی۔